Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین سینیٹ ووٹوں سے نہیں نوٹوں سے آیا،شاہد خاقان

ننکانہ ..وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں نوٹ چلے۔ چیئرمین سینیٹ ووٹوں سے نہیں نوٹوں سے آیا۔آج بھی کہتا ہوں کہ اس معاملے کو ختم کریں اور متفقہ چیئرمین سینیٹ لائیں۔ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کو عوام نے آج تک قبول نہیں کیا۔عوام خود فیصلہ کرتی ہے کہ کس کو رکھنا ہے اور کس کو گھر بھیجنا ہے۔ننکانہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار کی ہوس رکھنے والے عوام کی خدمت کرتے ہیں نہ ملک کی۔عوام فیصلہ کریں گے کہ کارکردگی والے لوگ چاہئیں یا گالی دینے والے۔نوازشریف اپنی کارکردگی کے باعث عوام کے درمیان کھڑ ے ہیں۔دھرنے نہ دئےے جاتے تو پاکستان مزید ترقی کرتا۔انہوں نے کہا کہ جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی۔ لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نجات دلائی۔گیس درآمد کرکے قلت پر قابو پایا۔مسلم لیگ(ن) نے مشکل حالات کے باوجود5سال میں بہتر کارکردگی دکھائی اور یہ ثابت کردیا کہ عوام کی خدمت کو نہیں روکا جاسکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ٹوٹنے کے مخالفین کے تمام دعوے دم توڑ چکے ۔مسلم لیگ(ن) مشکل حالات میں بھی جمہوریت کے لئے اصولوں پر ڈٹی رہی۔پاکستان کی ترقی جمہوریت اور عوامی فیصلوں میں ہی مضمر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے اور ننکانہ صاحب کا لنک روڈ بھی جلد مکمل ہوجائے گا۔ شاہد خاقان نے مخالفین کو پیغام دیا کہ الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں اور کارکردگی دکھائیں۔
مزید پڑھیں:نواز شریف جیل سے بھی پارٹی چلا سکتے ہیں،شاہد خاقان

شیئر: