Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کو ہارس ٹریڈنگ کا اب یاد آیا،عمران خان

اسلام آباد.. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو اب یاد آیا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی اور سارے عمل میں فیصلہ کن کردار سرمائے نے ادا کیا۔ وزیراعظم کو اتنی ہی فکر تھی تو ن لیگ نے سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کرنے کے لئے ہماری تجویز کی حمایت کیوں نہیں کی؟۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بتائیں کہ پانامہ کیس اور اسکے فیصلے کے نتیجے میں نواز شریف پر منی لانڈرنگ ثابت ہونے سے ترقی کا عمل کیسے رک گیا؟ کیا وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ ترقی کے چند خیالی منصوبوں کی آڑ میں منی لانڈرنگ کے مجرم کو قانون سے بالاتر قرار دیا جائے؟ کیا وزیر اعظم 10 ارب ڈالر سالانہ کی منی لانڈرنگ جو پاکستانی معیشت کی چولیں ہلا رہی ہے کو ایک نان ایشو سمجھتے ہیں؟ اگر ملک کا وزیر اعظم سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعظیم کرنے اور اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں تو دوسروں سے اسکی توقع کیسے ممکن ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم کی نظر میں نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں یا نہیں؟ اگر ہیں تو کیا وہ بطور وزیر اعظم منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرم پر آنکھیں کیسے بند کرسکتے ہیں؟ اگر وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ نہیں کی تو ان سے بڑا بیوقوف کوئی ہو نہیں سکتا۔ 
مزید پڑھیں:چیئرمین سینیٹ ووٹوں سے نہیں نوٹوں سے آیا،شاہد خاقان

شیئر: