Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریت جاسکتی ہے،سعد رفیق

لاہور...وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈرائی کلینگ کا جوعمل شروع کیا گیا وہ درست نہیں۔ سیاستدانوں کو چلنے نہیں دیا جارہا۔ لڑائی سے ملک کو نقصان ہوتا ہے ۔ایک دوسرے کو چور کہنا نہ چھوڑا تو جمہوریت جاسکتی ہے ۔یوسف رضاگیلانی اور جہانگیر ترین کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوا ۔ اب شیخ رشید پر نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ سیاستدانوں کی اہلیت کا فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ممیوں اور ڈمیوں کی سیاست ہوتی ہے۔ایک ممی کووزیراعلی بلوچستان اورڈمی کوچیئرمین سینیٹ بنایاگیا۔ہمیں رسوا نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک فعال اور غیر جانبدار عدالت اور طاقتور فوج پاکستان کی ضرورت ہے۔ ملک کو انتخابات کی طرف جانے دیا جائے۔2 ماہ رہ گئے۔ عوام کو فیصلہ کرنے دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نیب نے پھر ایک لو لیٹر بھیجا ہے جس میں سوال سپریم کورٹ والے ہی پوچھے گئے۔ خط کا جواب ضرور دوں گا مگر یہ کہتے ہوئے نیب کا قانون کالا قانون ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کہتے ہیں کہ آپ نے ریلوے کوسیدھا کردیامگرآپکوکٹہرے میں کھڑاکردیاگیا۔ انہوںنے کہا کہ چینی سفیر سے ملاقات کے باعث نیب نہیں جاسکا۔28مارچ کوجاﺅں گا، اداروں کا احترام نہیں کریں گے تو ملک نہیں چل سکتا۔انہوںنے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ کرپشن نہیں کی ،ہم سے غلطیاں تو ہو سکتی ہیں مگر کرپٹ نہیں ۔ پھرکہتاہوں کہ ایک دوسرے کا گربیان چھوڑ دیں ۔اداروں میں تناو سے ملک کو نقصان ہوگا۔غلطیوں کے ازالے کا طریقہ کوئی اور ہے ۔بلوچستان میں جو ہو رہا ہے اس کا حشر چند سالوں میں سامنے آئے گا ۔انہوںنے کہا کہ جمہوریت کی جنگ میں عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔نواز شریف کی نااہلی سے (ن) لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ۔اگر واقعی چوری کی ہے تو لوگ ہمیں نہ صرف چھوڑیں گے بلکہ فارغ بھی کردیں گے ۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی نالائقی تھی کہ انہوں نے نیب کو ختم نہیں کیا ۔ سب جانتے ہیں پتلی تماشہ کون کر رہا ہے ۔ 
مزید پڑھیں:حکمرانی ہمارا حق ہے ،خواجہ آصف

شیئر: