حکومت 31مئی کو مدت پور ی کرے گی،شاہد خاقان
کراچی ...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد حکومت کی مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ کراچی کی رونقیں بحال ہونے پر دلی خوشی محسوس ہورہی ہے ۔حکومت اپنی مدت 31مئی 2018 کو پور ی کرے گی ۔آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ۔حکومت کی مثبت پالیسیوں سے آج کراچی کی رونقیں بحال ہوئی ہیں۔ اتوار کو کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات میں انہوںنے کہا کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی صورت میں جو رونقیں نظر ارہی ہے یہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کچھ سیاسی جماعتوں کی وجہ سے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہوا ۔ کچھ سیاسی جماعتوں کا یہ طرز عمل ملک میں جمہوریت کے لئے درست ثابت نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سے پہلے لوگ کراچی سے باہر منتقل ہونے کا سوچ رہے تھے لیکن اج یہاں رونقیں بحال ہوئی ہیں ۔ ملک میں پالیسیوں کا تسلسل جاری رہنا چا ہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات مشکل فیصلے بھی کرنے ہوتے ہیں لیکن کوشش رہی ہے کہ ا یسے فیصلے کئے جائیں جس سے معاشی نمو کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دھرنے اور پانامہ سے ملک کی معیشت متاثر ہوئی ہے ۔ معیشت مظبوط ہوگی تو ملک بھی مظبوط ہوگا اور سیاست بھی مضبوط ہوگی ۔