سیاسی بحران پیدا کئے جا رہے ہیں، فضل الرحمان
لاڑکانہ... جے یو آئی ف اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہونا چاہیے۔اداروں کو اپنا آئینی دائرہ کار معلوم ہے۔ اس سے سروکار رکھیں، سیاست کے دائرے میں آنے کی کوشش کریں گے تو تنقید تو سننی پڑےگی۔ اس کے ذمہ دار ادارے ہونگے سیاستدان نہیں۔ لاڑکانہ کے جامعہ اسلامیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران پیدا کئے جا رہے ہیں۔ اس مرتبہ کسی کو مینڈیٹ چوری کرنے نہیں دیں گے۔ ایک نئے عزم کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ کا رکن نئے الیکشن کی تیاری کریں۔ فضل الرحمان کہا کہ بین الاقوامی اور ملکی گورنمنٹ کی میڈیا مذہبی اور اسلام پسند لوگوں کی کردار کشی میں مصروف ہے ۔مدرسہ اور مسجد نہ ہوتا تو وطن کا تحفظ بھی نہیں ہوسکتا۔سازش کے تحت افغانستان جہاد کے بعد مغربی طاقتوں نے ملک کے مذہبی جماعتوں میں اشتعال پیدا کیا تاکہ ریاست کے ساتھ تصادم ہو اور ریاستی قوت کے استعمال سے وہ ملیا میٹ ہوجائیں ہم نے تدبر کے ساتھ ان کا مقابلہ کیا اور ریاست کے ساتھ لڑنے کے بجائے انکے ساتھ کھڑا ہوکے ہر سازش کو ناکام بنایا۔