ریاض: میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک غیر ملکی جاں بحق، دو زخمی
ریاض: ریاض پر داغے جانے والے حوثی میزائل کے ملبے سے ایک غیر ملکی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریاض کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الحمادی نے کہا ہے کہ ریاض شہر پر داغے جانے والا حوثی میزائل کا ملبہ شہری آبادی پر گرنے سے ایک مصری شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ دو مصری زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔