Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکیش امبانی کے بیٹے آکاش کی شادی دسمبر میں

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستان کے سب سے امیرترین کاروباری مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش کی شادی اس سال دسمبر میں ہوگی۔آکاش کی شادی شلوکا مہتہ سے ہوگی جو ہیرے جواہرات کے کاروباری رسیل مہتہ کی چھوٹی بیٹی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں خاندان نے گوا کے فائیو اسٹار ہوٹل میں تقریب منعقد کی جس میں مکیش امبانی نے اپنے بیٹے آکاش کی شادی دسمبر میں ہونے کے بارے میں اطلاع دی۔ دونوں خاندان کے مابین گزشتہ کئی ماہ سےشادی کی بابت بات چیت کا سلسلہ  جاری تھا جسے گوا میں تقریب کے دوران حتمی شکل دیدی گئی۔آکاش امبانی اور شلو کا مہتہ کی شادی دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - - -ہندوستانی فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، وزیر دفاع

شیئر: