اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف دیا جائے ،چیف جسٹس
اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے شناختی کارڈ فیس میں اضافے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو ریلیف دینے سے متعلق رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ہر حال میں ریلیف دیا جائے۔وہ بے تحاشہ زرمبادلہ پاکستان لے کر آتے ہیں اور ملک سے محبت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ2 ہفتوں تک نائیکوپ کی فیس کا معاملہ کیبنٹ سے منظورکرالیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ یقینی بنانا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے۔ مقامی لوگوں کو بھی بالکل تنگ نہیں کرنا چاہتے۔ احسن اقبال نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی آمدن زیادہ ہے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ مقامی طور پر دی جانے والی سبسڈی بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی دی جائے۔