Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کے سرپرست اور صدر کا انتخاب

مولانا محمد نظام الدین غوری صدر اور مولانا محمد عبدالسلام فارغ جامعہ نظامیہ سرپرست اعلیٰ نامزد 
جدہ ( امین انصاری ) بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کا اہم مشاورتی اجلاس دارالعلم جدہ میں مولانا حافظ وقاری محمد نوید افروز نوید بانی و موجودہ صدرکے زیر نگرانی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مشاورت کی گئی کہ مولانا نوید افروز مستقل بنیاد پر حیدرآباد دکن واپس جارہے ہیں لہذا بزم کی تشکیل نو کرتے ہوئے صدر اور سرپرست کا انتخاب اراکین اور علمائے جامعہ نظامیہ کے باہمی مشورے سے کیا جائے ۔ تمام کے متفقہ فیصلے کے بعد بزم کے سرپرست کی حیثیت سے مولانا حافظ وقاری محمد عبدالسلام فارغ جامعہ نظامیہ کا انتخاب عمل میںآیا جبکہ صدر کے اہم عہدے پر مولانا حافظ وقاری محمد نظام الدین غوری کامل الحدیث جامعہ نظامیہ کو منتخب کیا گیا ۔اجلاس میں مولانا حبیب عبدالقادر کامل جامعہ نظامیہ وسابق صدر بزم ‘ مولانا حافظ سید خلیل اللہ بشیر اویس بخاری فاضل جامعہ نظامیہ و ایم فل عثمانیہ ‘ مولانا حافظ محمد حیدر علی خان کامل جامعہ نظامیہ و ایم فل عثمانیہ ‘ مولانا غلام سبحانی فاضل جامعہ نظامیہ ‘ مولانا مرزا عارف بیگ کامل جامعہ نظامیہ ‘ مولانا سید ریاض الحسن فاضل جامعہ نظامیہ ‘مولانا حافظ سید عبید اللہ ہاشمی عالم جامعہ نظامیہ ‘ مولانا حافظ حبیب اللہ خان اویس عالم جامعہ نظامیہ ‘ حافظ وقاری محمد سلیم قادری نائب معتمد بزم ‘ حافظ سید درویش محی الدین رائے دہی میں شامل تھے ۔اس موقع پر اراکین نے نو منتخب صدر مولانا نظام غوری اور سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالسلام کو دلی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان دونوں کی نگرانی میں بزم مزید ترقی کے منازل طے کرے گی ۔

شیئر: