Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت صحافیوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنائے

نئی دہلی۔۔۔۔نیشنل یونین آف جرنلسٹس (انڈیا) کے ایک وفد نے مرکزی وزیر محنت و بہبود سنتوش گنگوار سے ملاقات کی ۔وفد نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ ملاقات میں این یو جے کے قومی جنرل سیکریٹری منوج ورما، خزانچی راکیش آریہ، ایگزیکٹو رکن ہیمنت بشنوئی ، دہلی جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ڈی جے اے) کے جنرل سیکریٹری پرمود کمار سینی وغیرہ موجودتھے۔اس ملاقات میں صحافیوں کی پنشن کا معاملہ سب سے اہم تھا۔ وزیر محنت نے صحافیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے اورہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔وفد نے وزیر محنت گنگوار کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -دیانتداری کا امین دیہی بینک ضرورتمندوں کا محسن بن گیا

شیئر: