ایم کیو ایم پاکستان کی 2 مزید پتنگیں کٹ گئیں
کراچی...ایم کیوایم پاکستان کی2 خواتین ارکان اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئیں۔ رکن سندھ اسمبلی ناہید بیگم اور نائلہ منیر نے پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ نے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر مصطفٰی کمال نے دونوں خواتین ارکان کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر آباد اور پی آئی بی کے دوستوں سے کہتا ہوں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔ کھلے دل سے دعوت دیتا ہوں کہ دلوں کو صاف کرکے ہمیں جوائن کرلیں۔ ایم کیو ایم کے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ میری ایم کیو ایم سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ۔بدقسمتی سے چوکیداروں نے چوروں کے ساتھ مل کر لوٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ راستے میں کانٹے بچھا کر انکے حقوق حاصل نہیں کرسکتا ۔بھائیوں کو بھائیوں سے ملانے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ سے اپیل کرتا ہوں کہ کراچی کے نوجوانوں کو بھی فاٹا، بلوچستان کے نوجوانوں کی طرح ایمنسٹی دیں۔ ان میں سے کوئی بھی خودکش بمبار نہیں۔کوئی سانحہ آرمی پبلک اسکول کا دہشتگرد نہیں۔اپنا دل بڑا کریں۔ہم پی ایس پی میں انہیں نہیں لیں گے۔انہیں ماو¿ں کے حوالے کریں گے ۔