Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب ریفرنسز میں سزا نہیں دی جاسکتی،نواز شریف

اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے بھاگنے والے نہیں، آج حقائق سامنے آ گئے ۔ ہمارے خلاف جس نے بھی مقدمہ دائر کیا ا سے شرمندگی ہونی چاہیے۔ عدالت میں فراڈ ثابت ہوتا جا رہا ہے۔اس مقدمے میں سزا نہیں دی جا سکتی۔مقدمہ منطقی انجام تک پہنچ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ سرخرو کر رہاہے۔ کیس کے تمام گواہان کے بیانات ہمارے حق میں جارہے ہیںجو تماشا لگا ہے، زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میرے خلاف کیس ایک فراڈ ہے ۔ آج ایک ایک کرکے حقائق سامنے آئے ہیں۔ثابت ہوگیا جو کچھ ہورہا ہے سیاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کیس کے پیچھے بہت سے قوتیں ہیں۔اب اگر مجھے ہر صورت سزا دینی ہی ہے تو میرا نام کوٹیکنا، حج اسیکنڈل ،ای او بی آئی کرپشن کیس میں ڈال دیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔ چیف جسٹس کے اسپتالوں کے دورہ کا ٹارگٹ شاید ہم تھے۔ پارلیمنٹ کا کردار بھی دوسرے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔چیف جسٹس جو کرنا ہے کریں لیکن 18 لاکھ مقدمات کا بھی کچھ کریں۔ چیف جسٹس اس طرف توجہ دیں جو ان کا کام ہے۔ وہ کام نہ کریں جو ان کا نہیں۔ شہری انصاف کے منتظر ہیں، اس طرف توجہ دیں۔
مزید پڑھیں:اب معاملات میں تیزی سے پیش رفت ہوگی،چیف جسٹں

شیئر: