وزیر اعظم فریادی تھے ،چیف جسٹس ثاقب نثار
اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات سے کھویا کچھ نہیں،پایا ہی ہے۔ وزیر اعظم فریاد سنانے آئے تھے جو سن لی مگر کچھ دیا نہیں۔مری میں غیرقانونی تعمیرات پرازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کو مخاطب کرتے کہا کہ اپنے ادارے اوروکلاءکومایوس نہیں کروں گا۔عدلیہ کے اس ادارے اوراپنے اس بھائی پراعتبار کریں۔میرا کام فریادی کی فریاد سننا ہے۔سائل گھر چل کر آئے تو سننا پڑتا ہے۔ پتہ نہیں اسے کیا تکلیف ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی چیف جسٹس پاکستان نےوزیراعظم سے ملاقات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ عدالتی احکامات پرتیزی سے کام ہورہا ہے۔کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے۔اب کچھ نہیں رکے گا۔
مزید پڑھیں:اب معاملات میں تیزی سے پیش رفت ہوگی ،چیف جسٹس