پی این بی گھپلہ کیس: نیرومودی کا قریبی ساتھی گرفتار
ممبئی۔۔۔۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) نے ہیرا کاروباری نیرومودی کے بھروسے مند اور فائر اسٹار گروپ کے نائب صدر شیام سندر ودھوا کو گرفتار کرلیا۔ مودی پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں مطلوب ہیں ۔ ای ڈی کے افسر نے بتایا کہ ودھوا کو ممبئی میں گرفتار کیا گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ودھوا پر نیرو مودی کی فائر اسٹار انٹرنیشنل اور فائر اسٹار ڈائمنڈانٹر نیشنل کے ساتھ دھوکہ دہی سے کام کرنے کا الزام ہے۔ ای ڈی نے مودی سے متعلق 36کروڑ روپے کی جائداد ضبط کرلی۔ وہ سی بی آئی کے ساتھ مل کر گزشتہ دنوں ممبئی میں واقع نیرومودی کے عالیشان سمندر محل رہائش پر چھاپہ مار کر گھپلوں اورجرائم کی تحقیقات کررہی ہے۔