Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بعض رہنما سرکس کے شیر بن چکے ہیں، یوگی

لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایس پی اور بی ایس پی کے اتحاد پر سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ سرکس کے شیر بن چکے ہیں اور وہ خود پر بھروسہ کرنے کے بجائے دوسروں پر انحصار کررہے ہیں۔ سرکس کا جو شیر ہوتا ہے وہ شکار کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔ سرکس کا شیر بننے کے بجائے خود پر اعتماد کرنا چاہئے۔ قانون ساز کونسل میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سماج وادی پارٹی کے سلسلے میں ایک لفظ استعمال کیا جس پر ایس پی ارکان برہم ہوگئے اور سخت احتجاج کیا۔ یوگی نے کہا :سماج اور ادب’’سماپت واد‘‘ہورہا ہے۔ ملک سماج واد نہیں بلکہ رام راج چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -پی این بی گھپلہ کیس: نیرومودی کا قریبی ساتھی گرفتار

شیئر: