Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس کو بات پر قائم رہنا چاہئیے تھا،نواز شریف

  اسلام آباد...سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فریادی جیسے الفاظ کسی کو زیب نہیں دیتے،اگر فریادی والی بات کی گئی تھی تو اس پر قائم رہنا چاہیے تھا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ریفرنس دیکھ لیں تمام کیس صرف ہمارے فیملی کاروبار کے ارد گرد گھوم رہا ہے۔ کرپشن کا الزام کہا ں ہے ؟ اگر کسی جگہ کرپشن یا بدعنوانی سامنے آئی ہے تو وہ پیش کیوں نہیں کررہے؟۔نیب کے اسٹار گواہ واجد ضیاءنے تمام الزامات کی خود تردید کردی تھی۔ اگر سزا دینی ہے تو میرا نام این ایل سی،ای او بی آئی،رینٹل پاورپلانٹ کیس میں ڈال کراپنی خواہش پوری کر لیں۔ اسی طرح ہی یہ سارا ڈرامہ منطقی انجام تک پہنچ سکتا ہے۔ پرویز مشرف کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک بات جانتا ہوں کہ مشرف کا ٹرائل اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ صرف حقیقت کی بات کر رہا ہوں۔ احتساب سب کا ہو گا اور ہر صورت ہو گا۔ اب وقت وہ نہیں رہا اور حالات بھی وہ نہیں رہے۔پرویز مشرف بےشک پیش نہ ہوں مگر مفرور تو ہیں۔ایک دن آئے گا ۔پرویزمشرف کوقانون کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹس نے وزیر اعظم کو فریادی نہیں کہا،ترجمان

شیئر: