ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکہ،2اہلکار جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان ... ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کے قافلے کے قریب دھماکے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطبق ڈی پی او کے اسکواڈ میں شامل وین کے قریب بم دھماکہ ہوا۔ گن مین سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ 2 پولیس اہلکار فخر اللہ اور ملازم دم توڑ گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے تفتیش شروع کردی۔ایک اطلاع کے مطابق پولیس وین پر گرینڈ پھینکا گیا۔