گجرات میں گھریلو تنازعہ پر5 افراد کا قتل
گجرات ..گجرات میں دیور نے اپنی بھابھی، بیٹی، بھتیجی اور 2 بھتیجوں سمیت 5 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔گھریلو تنازع پر ا ہل خانہ پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق ملزم مبشر بٹ سیکیورٹی کمپنی میں ملازم تھا۔ ملزم رات کو گھر آیا تھا کہ کسی بات پر اس کا بھابھی سے جھگڑا ہوا ۔ اپنی بھابھی مقدس، بھتیجی6 سالہ فاطمہ،2 بھتیجوں ، 3 سالہ زین اور 6 سالہ ہاشرپر فائرنگ کردی ۔ اس کی اپنی بیٹی 7 سالہ مناہل ایما ن بھی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی۔ملزم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس اس معاملے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔