رکن اسمبلی وسیم حسین بھی پی ایس پی میں شامل
کراچی.. ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی۔ رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین بھی پی ایس پی میں شامل ہوگئے۔پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید وسیم حسین نے اس کا اعلان کیا۔اس موقع پر انیس قایم خانی نے کہاکہ 2018 میںپی ایس پی کا وزیراعلیٰ ہوگا۔ لوگ لاہورکی طرح کراچی کی مثالیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی حلقہ بندیوں کو رد کرتے ہیں، ا نہیں منسوخ کیا جا ئے۔ رکن قومی اسمبلی وسیم حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اقتدار اور قبضے کی جنگ جاری ہے۔ گزشتہ روز انیس قائم خانی سے پہلی ملاقات ہوئی جس کے بعد شمولیت کا فیصلہ کیا۔ حیدر آباد کے عوام فیصلہ کریں کہ میں صحیح ہوں یا نہیں۔اب حیدر آباد سے بھی پی ایس پی میں شمولیت کا آغاز ہوگیا ۔