الزام خان فارغ ہونے والا ہے ،نواز شریف
سوات ... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الزام خان فارغ ہونے والا ہے۔ اب نہیں ٹہرے گا۔سوات ایک نیا فیصلہ کرنے والا ہے۔ سوات میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزام خان کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں کچھ نہیں کیا۔ کوئی یونیورسٹی اور کالج نہیں۔کوئی نیا اسپتال نہیں بنا۔ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب میں آکر دیکھو،آپ حیرت زدہ رہ جاو گے ۔ سابق وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ ایک ارب درختو ںکے پیسے جیبوں میں ڈالے گئے ۔عمران خان خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر مفت استعمال کرتا رہا ۔ جہانگیر ترین کا مال کھا گیا ۔عمران خان تمہاری سیاست پر افسوس ہے۔5 سال الزام تراشیوں میں گزار دئیے۔ عمران خان میٹرو بس کو جنگلا بس کہتا تھا۔ عمران اب جنگلا بس سروس پشاور میں بنا رہا ہے۔ پشاور کی میٹرو بس پر 71ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔ لاہور کی میٹرو بس پر40 ارب اور راولپنڈی کی میٹرو 44 ارب روپے لاگت آئی ہے ۔بولو عمران باقی پیسہ کہاں گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس قابل نہیں کہ ایک ضلع سے الیکشن جیت سکے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کوئی کرپشن کا الزام نہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا۔عمران نے آف شور کمپنی کا اعتراف کیا اور سب کچھ مان لیا پھر بھی نہیں نکالا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ہمارا ہاتھ بٹاتا تو اسے بھی ساتھ لے کر چلتے ۔