Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل نے آئی او ایس 11.3 آپریٹنگ سسٹم متعارف کرا دیا

ایپل کمپنی کی جانب سے آئی او ایس 11 آپریٹنگ سسٹم کے لیے نئی اپڈیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اس اپڈیت میں صارفین کے ڈیٹا اور پرائیویسی کو محفوظ بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور صارفین کو ایپل کے ساتھ اپنا ذاتی ڈیٹا شئیر کرنے سے متعلق مزید معلومات اور آپشنز دیے گئے ہیں۔ صارفین کو اس بات کا اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ ایپل سے اپنا اکاؤنٹ مستقل طور پر ختم یا غیر فعال کرسکتے ہیں ۔ ایسا کرنے کے بعد ایپل صارفین کا ڈیٹا استعمال نہیں کر سکے گا۔ نئی اپڈیٹ میں بیٹری سے متعلق فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جس میں بیٹری لائف اور سروس کی ضرورت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ فیچر کو سیٹنگز میں موجود بیٹری آپشن کو کلک کر کے استعمال کیا جاسکے گا۔ اس فیچر کو آئی فون 6 اور اس کے بعد آنے والے آئی فون ہی استعمال کر سکیں گے۔
 

شیئر: