Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

34 جما عتیں انتخابات کیلئے اہل قرار

اسلام آباد....الیکشن کمیشن نے 300 سیاسی جماعتوں میں سے 34 کو عام انتخابات کے لئے اہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کی طر ف سے جاری فہرست کے مطابق 34 جماعتوں کے کوائف، رجسٹریشن، فیس جمع ہوچکی ۔34 جماعتوں میں 8 بڑی اور 11 قومی سطح کی جماعتیں شامل ہیں۔مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ق لیگ، ایم کیو ایم شامل ہیں ۔متحدہ مجلس عمل کی جے یو آئی، جماعت اسلامی اور اسلامی تحریک پاکستان 34 جماعتوں میں شامل ہیں ۔نیشنل پارٹی، اے این پی، آل پاکستان مسلم لیگ، عوامی مسلم لیگ بھی اہل قرار پائی ہیں ۔پاکستان عوامی تحریک، ایم ڈبلیو ایم، تحریک لبیک، بی این پی عوامی بھی فہرست میں شامل ہیں ۔ اہل قرار دیجانے والی 34 جماعتوں نے 2 لاکھ رجسٹریشن فیس،2 ہزار کارکنوں کی فہرست سمیت تمام مکمل کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ۔
مزید پڑھیں:عام انتخابات عدلیہ کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ

شیئر: