Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند ،کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا،شاہد خاقان

اسلام آباد... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہند منفی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا۔ کشمیر میں مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار نہیں دیا جا سکتا۔وزیراعظم نے کشمیری نوجوانوں کوشہیدکئے جانے پر دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کرنے والے شہریوں پرپیلٹ گن کے استعمال سمیت وحشیانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے منسوب کرنے کی ہندوستانی کوششیں کشمیر کے بہادرعوام کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے حصول کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے پرمجبورنہیں کرسکتیں۔انہوں نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کو کشمیر جانے کی اجازت دلوانے کے لئے نئی دہلی پردباو ڈالے۔ 
مزید پڑھیں:ہند نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں،پاکستان

شیئر: