Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ہندوستان بند‘‘،پرتشددواقعات میں8ہلاک، گوالیار میں کھلے عام فائرنگ

    نئی دہلی۔۔۔۔ سپریم کورٹ کی جانب سے شیڈول کاسٹ (ایس سی) شیڈول ٹرائبز (ایس ٹی) قانون میں ترمیم کیخلاف دلت تنظیموں نے ملک گیر ہڑتال اور مظاہرے کئے۔
بند کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں ہنگامے ، توڑ پھوڑ اور پرتشدد واقعات میں 8افراد ہلاک ہوگئے ۔
مظاہرین نے جگہ جگہ ٹرینیں روکیں اور شاہراہوں پر ٹریفک جام کیا۔دلت تشدد کو کنٹرول کرنے کیلئے 3ریاستوں نے مرکز سے اضافی سیکیورٹی فورس طلب کئے ہیں۔
’’ہندوستان بند‘‘کا سب سے زیادہ اثر اترپردیش ، بہار ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں نظر آیا۔اس بند کے دوران ایک ایسی تصویر بھی سامنے آئی جس نے پولیس انتظامیہ پر سوال کھڑے کردیئے۔
مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایک شخص کھلے عام ریوالور سے گولیاں فائر کرتا دیکھا گیا۔بند کے دوران دلت اور غیر دلت افراد کے مابین جھڑپوں کے واقعات بھی پیش آئے۔
مزید پڑھیں:- - - -’’ہندوستان بند ‘‘کے دوران پُرتشددمظاہرے،5ہلاک

شیئر: