Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف نے امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کرلیں

اسلام آباد... تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سربراہ کی زیر صدارت ہوا۔ترجمان فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس میں آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن درخواستیں طلب کرنے اور کوائف مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ پر درخواست فارم دستیاب ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ قومی اسمبلی کیلئے خواہشمند امیدوار ایک لاکھ روپے بطور زر ضمانت درخواست کے ساتھ جمع کرانے کے پابند ہونگے۔ صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار درخواست فارم کے ساتھ 50 ہزار روپے بطور زر ضمانت جمع کروائیں گے۔ حتمی امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار پر مفصل تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔تحریک انصاف کے الیکشن مینجمنٹ سیل کی جانب سے طریقہ کار اور انتخاب کے مراحل پر شرکاءکو مفصل بریفنگ دی گئی۔پارلیمانی بورڈز کی جانب سے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی فہرست کی حتمی منظوری چیئرمین تحریک انصاف دیں گے ۔پارلیمانی بورڈز کے تمام اجلاسوں کی صدارت چیئرمین عمران خان خود کرینگے۔پارلیمانی بورڈز امیدواروں کی دیانت، پارٹی سے وفاداری ، انتخاب لڑنے کی قابلیت اور منتخب ہونے کی صلاحیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے کرینگے ۔
مزید پڑھیں:34سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے اہل قرار

شیئر: