Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی شناخت برقرار رکھتے ہوئے عالمی ثقافت کا حصہ بنیں گے، ولی عہد

کیلیفورنیا: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم اپنی شناخت برقرارر کھتے ہوئے عالمی ثقافت کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ ترقی کے سفر میں عالمی ممالک کے ہمرکاب ہوں گے مگر اپنی شناخت برقرار رکھیں گے۔دی اٹلانٹک کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اپنے اقدار ہیں اور مغرب کے اپنے اقدار ہیں۔ ہم مغرب کے ساتھ اپنے اقدار ضم نہیں کریں گے۔بالکل اسی طرح جس طرح کیلیفورنیا کے شہریوں کی اپنی روایات ہیں جو دیگر شہریوں اور علاقوں کے روایات اور اقدار سے مختلف ہیں۔تمام انسانوں میں کچھ مشترکہ اقدار ہیں مگر سب کی اپنی پہچان الگ ہے۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: