Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیٹلی نے کیجریوال اوران کے ساتھیوں کو معاف کردیا

نئی دہلی۔۔۔۔۔عام آدمی پارٹی کے کنوینر کے معافی مانگ لینے کے بعد ارون جیٹلی اور اروند کیجریوال نے ہتک عزت کے 2مقدمات آپس میں سلجھا لئے۔ جیٹلی اور کیجریوال نے دہلی ہائیکورٹ کو مشترکہ درخواست دیکر معاملے میں صلح ہونے کے بارے میں مطلع کردیا۔درخواست کے مطابق کیجریوال کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو آشوتوش اور دیپک واجپئی نے بھی معافی مانگی۔ کیجریوال نے الزام لگایا تھا کہ ارون جیٹلی کے ڈی جی سی اے کا صدر رہتے ہوئے کئی بے ضابطگیاں ہوئی تھیں ۔ پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی ایسے ہی الزامات لگائے تھے۔ اس پر جیٹلی نے ان تمام کے خلاف عدالت میں 10کروڑ روپے ہتک عزت کا معاملہ درج کرایا تھا۔ کیجریوال نے کہا کہ گزشتہ دنوں انہیں کچھ رپورٹس  فراہم کی گئی تھیں لیکن ان کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ جیٹلی کیخلاف لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ اس پر عام آدمی کے رہنما سنجے سنگھ ، آشوتوش اور راگھو چڈھا نے خط ارسال کرکے ارون جیٹلی سے معافی مانگی جبکہ کمار وشواس نے معافی نہیں مانگی۔
مزید پڑھیں:- - -  -’’ہندوستان بند‘‘سے 100ٹرینیں متاثر

شیئر: