Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں ہلاک ہندوستانیوں کی باقیات ورثاء کے حوالے

امرتسر ۔۔۔۔عراق میں ہلاک 38ہندوستانیوں کی باقیات لانے والا خصوصی طیارہ امرتسر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچا۔
  ایک میت کی شناخت ہنوز نہیں ہوسکی۔مہلوکین کے رشتے داروں نے اشکبار آنکھوں سے باقیات وصول کیں ۔ تابوت لانے والا یہ خصوصی طیارہ جیسے ہی ایئرپورٹ پہنچا فضا میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔
تابوتوں کو دیکھ کر غمز دہ رشتے داروں کی آنکھوں سے اشک جاری ہوگئے۔ وزیر مملکت وی کے سنگھ نعشیں لینے عراق گئے ہوئے تھے۔
پنجاب اور ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے 31مہلوکین کی باقیات امرتسر کی سری گرورام داس جی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر رشتے داروں کے سپرد کی گئیں۔باقی نعشیں پٹنہ اور کولکتہ میں متعلقہ ورثاء کے حوالے کی گئیں۔

مزید پڑھیں:- - - -وجے واڑہ میں بی جے پی دفتر کے سامنے سی پی آئی کا مظاہرہ

شیئر: