Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل ، احد چیمہ کی درخواست ضمانت خارج

 لاہور... لاہورہائی کورٹ نے آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احد چیمہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔دریں اثناءاحتساب عدالت نے احد چیمہ کا میڈیکل چیک اپ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے علاج نہ کرانے پر نیب کے تفتیشی افسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسرسے جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کوآشیانہ ہاوسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:ٹڈاپ اسکینڈل:گیلانی پر فرد جرم عائد

شیئر: