Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نامی گرامی سیاستدان مکروہ کھیل کا حصہ ہیں،نواز شریف

  اسلام آباد..سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ لوگ نسلوں سے فیصلوں کا انتظار اور چیف جسٹس دودھ کی کوالٹی چیک کررہے ہیں۔پارلیمنٹ کی ضرورت نہیں۔ساراکام چیف جسٹس کودےدیناچاہئے۔احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ تبدیلیاں مشکوک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ ایک مشکوک شخص کو بنا دیا گیا۔ ملک میں مکروہ کھیل کھیلا جارہا ہے جس میں نامی گرامی سیاستدان شامل ہیں۔ اندر کی کہانی تو نہیں جانتا لیکن آصف زرداری جو کام کررہے ہیں وہ شرمناک ہے۔مشکوک کاموں کا وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہیے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیاستدان کا کوئی اصول اور موقف ہونا چاہیے۔عمران خان نے آصف زرداری کو بیماری قراردیا اور کہا کہ ان سے ہاتھ نہیں ملاوں گا۔عمران خان بتائیں کیا ان کے لوگوں نے ڈپٹی چیئرمین کے لئے تیر کے نشان پر مہر نہیں لگائی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ایک منتخب وزیر اعظم کو پھانسی دی گئی۔اسی تاریخ کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔مارشل لااورپارلیمنٹ میں انکی توثیق کرنیوالوں کیخلاف بھی قانون بنناچاہیے۔ ملک انگریزوں سے آزاد کروا کر مارشل لاوں میں قید کر دیا گیا۔الیکشن کے التواءکی کوئی گنجائش نہیں۔کسی نظریہ ضرورت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کونیب کی انتقامی کاروائیوں کانوٹس لیناچاہیے۔ بدقسمتی ہے کہ نیب کے ڈکٹیٹر کے بنائے قوانین تبدیل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر بھاگا ہوا ہے اور وہ سیکیورٹی دینے کے باجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہا ۔ وہ کب تک بھاگے گا ۔ ایک سوال پر نواز شریف نے کہا کہ پچھلے 5 سال میں ہزاروں میگا واٹ بجلی سسٹم میں آئی۔ جب تک میں وزیراعظم تھا تو لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی تھی۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کی وجوہ جاننے کے لئے حکومت سے بات کروں گا۔کسی کمپنی کے واجبات ادا کرنا ہیں یا کوئی اور وجہ ہے؟ ۔
مزید پڑھیں:جے آئی ٹی کی عیاریوں کا بھانڈا پھوٹ رہا ہے ،نواز شریف

شیئر: