Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ سچی بات کرتے ہیں، شہباز شریف

لاہور..وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، وہ صاف اور سیدھی بات کرتے ہیں۔ پروفیشنل شخص ہیں، وہ جو کام کررہے ہیں۔ اس کی تعظیم کرنی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن کے بارے میں اخبارات میں سنا ہے۔ سویلینز اور فوج کو ساتھ مل کر چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔ایک سوال پر انہو ںنے کہا کہ آج کل نیب بہت ایکٹو ہے۔اگر ملک میں شفاف احتساب کا نظام آگے بڑھانے میں کامیاب ہوگئے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔آج کل نیب بہت مثبت ہے ،مجھے کوئی اختلاف نہیں۔ نیب جو متحرک ہوئی ہے۔ اللہ کرے ا س سے ملک میں خیروبرکت آئے۔اگر ملک میں شفاف احتساب کا نظام آگے بڑھانے میں کامیاب ہوگئے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ موقع ملا تو سندھ اور خیبرپختونخوا کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے۔ایک سوال انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میں کرپشن سے متعلق کچھ بھی سامنے نہیں آیا۔عمران خان نے اورنج لائن منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگائے لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا۔ اگر خان صاحب کے پاس مزید ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پارٹی کے لئے بڑی خدمات ہیں لیکن پارٹی نظم و ضبط کی کسی کو خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں:نامی گرامی سیاستدان مکروہ کھیل کا حصہ ہیں،نواز شریف

شیئر: