Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ڈبل گیم کرتا تو القاعدہ ختم ہوتی؟،ناصر جنجوعہ

اسلا آباد...مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان پر دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کے باوجود القاعدہ اور طالبان کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے کا الزام لگانا افسوس ناک ہے۔اگر پاکستان ڈبل گیم کرتا تو القاعدہ کے11 ہزار دہشتگردوں کو نہ مارتے اور نہ 6ہزار کو گرفتار کرتے۔امریکہ بتائے نائن الیون واقعہ کے بعد پاکستان حملہ کرنیوالوں کیساتھ کھڑا تھا یا عالمی دنیا کیساتھ؟۔کاونٹر ٹیررازم فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور طالبان کے نظریات ایک ہیں۔اگر طالبان کو پاکستان کی حمایت حاصل ہوتی تووہ ریاست پاکستان کےخلاف جہاد کیوں کر رہا ہے؟۔نائن الیون کا واقعہ عالمی امن خراب کرنے کیلئے کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کا خاتمہ کوئی ایک ریاست یا کچھ ریاستیں مل کر نہیں کرسکتیں اس کیلئے پوری عالمی دنیا کو متحدہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بلا تفریق ہر قسم کے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہر موقع افغانستان کا ساتھ دیا ۔ آئندہ بھی دیتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ آج سپر پاور ہے تو اس میں پاکستان کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موثر کارروائی کے ذریعے دہشتگردی کو شکست دی ۔
مزید پڑھیں:بلوچستان حالت جنگ میں ہے ،عبدالقدوس بزنجو

شیئر: