Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیکوپ کارڈ کی فیس کم کرنے کی منظوری

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے چیئرمین نادرا سے تارکین وطن کیلئے شناختی کارڈ فیس میں کمی کی تفصیلات ایک ہفتے میں طلب کرلیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف ملتا نظر آنا چاہیے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے تارکین وطن سے شناختی کارڈ کی زائد فیس وصولی پر از خود نوٹس کی سماعت کی۔ چیئرمین نادرا عثمان مبین نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے نائیکوپ کارڈ کی فیس کم کرنے کی منظوری دے دی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سمندر پار پاکستانیوں کوریلیف ملتا نظر آنا چاہیے۔ عثمان مبین نے کہا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سمری واپس نادرا کو موصول نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین نادرا کو حکم دیا کہ تارکین وطن کیلئے شناختی کارڈ فیسوں میں کی گئی کمی کی تفصیلات ایک ہفتہ میں پیش کریں۔
مزید پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف دیا جائے ،چیف جسٹس

شیئر: