Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کٹ گئی

کراچی ... ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی ۔ رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ پریس کانفرنس کر تے ہوئے پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ پی ایس پی میںشمولیت کا نہ رکنے والے سلسلہ جاری ہے۔ فاروق ستار کو اور خالد مقبول صدیقی کو پھر کہتا ہوںکہ پتنگ سے رومانس نہ کریں۔ عوام سے رومانس کریں ۔کراچی والے بہت پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی نے حلقہ بندیوں میں ہونے والی نا انصافیوںاور بے ضابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں اعتراضات جمع کر دائےے۔انہوںنے کہاکہ کے الیکڑک کی جانب سے شدید گرمی میں کراچی میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈ نگ کی جارہی ہے جس کی مذمت کر تے ہیں۔اگر کے الیکڑک نے اپنا قبلہ درست نہ کیاتو عوامی احتجاج کریں گے۔انہوںنے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔ آج ایم کیو ایم کے پرانے ساتھی مزمل قریشی ہمارے ساتھ ہیں ۔اس مو قع پر رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے کہاکہ کٹی ہوئی پتنگیں ہےں نہ گری ہوئی وکٹیںہےں۔ہم جیتے جاگتے انسان ہےں۔اپنا فیصلہ خود کر تے ہےں۔ انہوںنے کہاکہ امیدتھی کہ22اگست کے بعد ایم کیوایم میں معاملا ت ٹھیک ہوجائیں گے لیکن پھر 5 فروری کے بعد ایم کیوایم میں ذاتی مفادات اور پارٹی پر اقتدار کی جنگ شروع ہوگئی جس سے کارکنان میں شدید مایوس پیدا ہو گئی۔ جبیہاں آیا تومیں سمجھا مجھے کو کوئی پرچہ دیا جائیگا لیکن انیس بھائی نے کہاکہ جو تمہارے دل میں بات ہے وہ کرو۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے کہوں گا وہ مایوس ہو کر گھر نہ بیٹھیں۔ پی ایس پی میں شامل ہوکر مسائل کے حل کرنے کی جدوجہد میں شامل ہو ں۔
مزید پڑھیں:رکن اسمبلی وسیم حسین بھی پی ایس پی میں شامل

شیئر: