Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر کی صورتحال پر غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ

اسلام آباد... دفترخارجہ میں کشمیر کی صورتحال پر پاکستان میں تعینات غیرملکی سفیروں کو بریفنگ دی گئی ۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کشمیر میں ہندوستانی فورسز کے مظالم پرسیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے غیرملکی سفیروں کو بریف کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کشمیر میں بے گناہ نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ غیرانسانی و غیراخلاقی طور پر نہتے نوجوانوں، خواتین اور بچوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا جارہا ہے۔عالمی برادری صورتحال کا نوٹس لے۔ترجمان کے مطابق پاکستان نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کو تحقیقات کی ہدایات جاری کرے۔کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ اقوام متحدہ کے مبصر مشن سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی بھی تحقیقات کرائی جا ئے۔
 مزید پڑھیں:کشمیریوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟چوہدری نثار

شیئر: