Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی برادری کشمیر پر ذمہ داریاں پوری کرے ،پاکستان

  اسلام آباد... ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انسانی حقوق کے علمبر دارکشمیر میں دہشت گردی کی لہر رکوانے کےلئے فوری اقدامات کریں۔ نیوزبریفنگ کے دوران دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کشمیریوںکے قتل عام نے ہندکا مکروہ اور غیر انسانی چہرہ بے نقاب کردیا ۔پاکستان جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن ہند راہ فرار اختیار کررہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ صرف 2 سے 3 دن کے اندر 20 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔ہندوستانی فورسزنے پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کرکے 40 افراد کو بینائی سے محروم کیا اور 3 سو سے زائد نہتے کشمیری زخمی ہوئے۔ ۔ترجمان نے کہا کہ ہند جان بوجھ کر کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ ان کا حوصلہ توڑنے کے لئے ان پر مظالم ڈھا رہا ہے۔، پاکستان نے ہندوستانی مظالم کے جواب میں کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیر کی صورتحال پر غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ

شیئر: