Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کابل پہنچ گئے ، شاندار خیر مقدم

کابل... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر جمعہ کو کابل پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ،وزیر داخلہ احسن اقبال، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ ہمراہ ہیں۔ افغان صدارتی محل پہنچنے پر وزیر اعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی۔ افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔ مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ استقبالیہ تقریب کے بعد وزیر اعظم کا تعارف افغان کابینہ سے کرایا گیا۔ وزیر اعظم کے دورہ کامقصد دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو تقویت دینا اور دونوں ممالک اور خطے میں پائیدار امن ،استحکام اور اقتصادی خوشحالی کی جستجو میں مشترکہ کاوشوں کو مضبوط بنانے میں معاونت کرنا ہے۔ وزیراعظم کا دورہ افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کے لئے پاکستان کی حمایت اور دوطرفہ روابط کو مستحکم کرنے کے تناظر میں ہے۔
مزید پڑھیں:دہشت گردی اور انتہا پسندی کے دن ختم ہوگئے،خواجہ آصف

شیئر: