پٹنہ۔۔۔۔آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادونے اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کیلئے دلہن ڈھونڈ لی ہے۔ان کی شادی آر جے ڈی کے رکن اسمبلی چندریکا رائے کی بیٹی سے ہوگی جو بہار کے سابق وزیر اعلیٰ دروغہ رائے کی پوتی ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق تیج پرتاپ یادو 12مئی کو پٹنہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔یہ شادی سیاسی گھرانے میں ہورہی ہے۔ایشوریہ کے والد چندریکا رائے پرسا سیٹ سے آر جے ڈی کے ایم ایل اے ہیں۔
ایشوریہ کے دادا دروغہ پرساد رائے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ ہیں۔تیج پرتاپ اور ایشوریہ کی منگنی کی تقریب 18اپریل کو پٹنہ میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ایشوریہ رائے نے ابتدائی تعلیم پٹنہ سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے دہلی آگئیں
ایشوریہ کو’’ جھینسی‘‘ نام سے بھی جانا جاتا ہے ان کے اس نام کے پیچھے دلچسپ واقعہ پوشیدہ ہے۔ایشوریہ کا نام ’’جھینسی‘‘اسلئے پڑا کیونکہ جس دن وہ پیدا ہوئی تھی اس دن رم جھم بارش ہورہی تھی اسے بہار میں جھینسی کہا جاتا ہے۔
اطلاع کے مطابق تیج پرتاپ یادو اور ایشوریہ کی شادی کیلئے ویٹنری کالج کا گراؤنڈ مخصوص کیا گیا ہے۔
بہار میں کئی برس بعد کسی سیاسی خاندان میں شادی ہورہی ہے ۔ اس سے قبل لالو کی چھوٹی بیٹی راج لکشمی کی شادی سماج وادی پارٹی کے رہنما ملائم سنگھ یادو کے پوتے سے ہوئی تھی۔