خواہش ہے معاملات حل کرکے جاوں،چیف جسٹس
اسلام آباد...محکمہ صحت نے دواوں کی قیمتوں سے متعلق عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ خواہش ہے مفادعامہ کے جن معاملات میں ہاتھ ڈالا ہے انہیں ختم کر کے جاوں ورنہ بعد میں نعرے لگاتے پھریں گے کہ باتیں کرکے چلا گیا اور کیا کچھ نہیں۔ٹیکس لگانے یا ہٹانے کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔ٹیکس کا معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے دواوں کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت کو حکم دیا کہ مئی کے پہلے ہفتے میں اس معاملے پر مکمل رپورٹ دےدیں۔ تفصیلی رپورٹ کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مفادعامہ کے جن معاملات میں ہاتھ ڈالا ہے، انہیں حل کریں گے۔ 15 مئی کو رات دن بھی بیٹھنا پڑا معاملہ پورا سن کر اٹھیں گے۔واضح کردوں کہ کوئی التوا ءنہیں دیا جائے گا۔