ہوسٹن..... ہوسٹن میں تیز ہوا کے جھکڑ کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر ہینگر گر گیا جس سے 8طیاروںکو نقصان پہنچا جبکہ کئی ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ یہ ہینگر تیز ہوا سے گر گیا جبکہ اسکا ملبہ رن وے پر گرا۔ 4طیارے ٹرمینل پر اور دیگر 4قریب ہی کھڑے ہوئے تھے جنہیں نقصان پہنچا۔ فوری طور پر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ ایک طیارے کا اگلا حصہ تو زمین سے جالگا۔ ایئرپورٹ ترجمان کا کہناہے کہ یہ ہینگر ہم نے ایک پرائیوٹ کمپنی کو لیز پر دے رکھا تھا۔