Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر خاتون جاں بحق،پاکستان کا ہند سے احتجاج

  راولپنڈی ... ہندوستانی فوج نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والی چاروں بہنیں ہیں۔پاک فوج نے فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ دریں اثناء دفتر خارجہ نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہند 2003 کے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے سیز فائر خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری بند کرے۔ترجمان نے کہا کہ 2018 میں اب تک 900 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جا چکیں۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 
مزید پڑھیں:کشمیریو ں کو موت کا کوئی خوف نہیں،فاروق حیدر

شیئر: