Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی یونیورسٹی کے طلبہ کی آرمی چیف سے ملاقات

  راولپنڈی...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے جوانوں نے بڑی بہادری دکھائی ۔خطے میں قیام امن کیلئے کئی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ وہ امریکی کارنیل یونیورسٹی کے طلبہ وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امریکی طلبہ کو پاکستان سمیت خطے میں قیام امن کے حوالے سے کوششوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان ہر شعبے میں متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔ زندگی کے ہر شعبے میں نوجوانوں کا کردارہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کے مستقبل کے رہنما ہوتے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امریکی طلبہ کو خطے میں قیام امن سے متعلق کوششوں اور پاکستان سے متعلق اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔ امریکی طلبہ نے پاکستان کے پہلے دورے سے متعلق اپنے تجربات بیان کئے۔ امریکی طلبہ نے لاہور،وادی ہنزہ اوراسلام آباد کادورہ کیا انہوںنے کہا کہ پاکستان پرامن اور خوبصورت ملک ہے۔
مزید پڑھیں:برطانوی فوجی سربراہ کو پاک،افغان سرحد کی سیکیورٹی پر بریفنگ

شیئر: