راولپنڈی ...وزیردفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان روس سے جدیدترین فوجی آلات خریدے گا۔روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل مدتی معاہدے کے تحت ٹی90 ٹینکوں کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس یو۔35لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے مذاکرات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔انہوںنے بتایا کہ دفاعی شعبے میں 2014میں پاک روس دفاعی معاہدہ پر دستخط کئے جس کے تحت فوجی مشقیں ہوئیں۔ پاکستان نے ایم آئی- 35ہیلی کاپٹر خریدے اور اب فوجی مشقوں، آلات اور خفیہ معلومات کے تبادلے سمیت وسیع تر دفاعی تعاون کے لئے پر امید ہیں۔ وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان اور روس دونوں مستحکم اور جمہوری افغانستان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے افغانستان میں استحکام کیلئے روس کے اقدامات کو سراہا اور دوسری عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اسی طرح کی حکمت عملی وضع کریں۔
مزید پڑھیں:امریکی یونیورسٹی کے طلبہ کی آرمی چیف سے ملاقات