Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی این بی گھپلہ کیس : نیرو مودی اور مہیل چوکسی کیخلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

ممبئی۔۔۔۔ ملک کے سب سے بڑے بینکنگ گھپلے کے ارب پتی ملزمان جیولرنیرو مودی اور مہیل چوکسی کیخلاف سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیا۔ پنجاب نیشنل بینک میں 14ہزار کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کرنے والے مامو بھانجے ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔واضح ہو کہ نیرو مودی اور مہیل چوکسی نے پنجاب نیشنل بینک کی ممبئی میں واقع شاخ کے ملازمین سے مل کر اس گھپلے کو انجام دیا تھا۔ فرضی لیٹر آف انڈر ٹیکنگ ( ایل او یو ) کے ذریعے رقوم نکلوائی تھیں۔اس معاملے کی تحقیقات ای ڈی ، سی بی آئی اوردیگر ایجنسیاں کررہی ہیں۔ پی این بی کے سابق ڈپٹی منیجر گوکل ناتھ شیٹی کے علاوہ نیرو مودی اور مہیل چوکسی کی کمپنیوں کے متعدد ملازمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ملک میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے، اویسی

شیئر: