Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ الیکشن کے نتائج قبول نہیں کرینگے،نواز شریف

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیر شفاف الیکشن کی طرف جارہے ہیں۔ ایسے انتخابات کے نتائج قبول نہیں کریں گے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کسی کو دبایا جائے اور کسی کو کھلی چھٹی دے دی جائے۔میری نااہلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز کے ساتھ جو ہوا وہی آئندہ انتخابات میں بھی ہونے جا رہا ہے۔ اس وقت عجیب سی صورتحال دیکھ رہے ہیں۔ پنجاب کی کارکردگی پر انگلی اٹھائی جارہی ہے یہاں تک کہا جارہا ہے کہ پنجاب کی کارکردگی بہت کمزور ہے۔ مجھے ان الفاظ کی منطق نہیں سمجھ آتی۔آپ بتائیں سب سے بہترین کارکردگی کس صوبے کی ہے؟۔نواز شریف نے کہا کہ پارٹی صدرارت سے ہٹانے کے بعد کون سا فری اینڈ فیئر الیکشن ہونے جارہا ہے۔اگر چیف جسٹس نے کہا ہے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں گے اور مدت آگے نہیں بڑھائیں گے تو اس کا عملی مظاہرہ سب کو نظر آنا چاہیے تاکہ ہم بھی کہیں کہ صحیح جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ الیکشن پر مجھے سخت تحفظات ہیں۔ جو بات عمران خان اور زرداری کہہ رہے ہیں۔ چیف جسٹس کی زبان سے بھی وہی باتیں نکل رہی ہیں ۔
مزید پڑھیں:نگراں حکومت کیلئے مشاورت ہوئی ہے،نواز شریف

شیئر: