Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رکن اسمبلی سلیم بندھانی بھی پی ایس پی میں شامل

  کراچی...ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی بھی پی ایس پی میں شامل ہوگئے۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارا کسی سے نفرت کا رشتہ نہیں ۔پی آئی بی ہو یا بہادر آباد، سب ہمارے بھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پانچویں سال کے آخر میں ہے۔ عوام کی حالت زار ابتر سے ابتر ہوتی جارہی ہے ۔ نوازشریف کہہ رہے ہیں کہ میں اگر ہوتا تو مسائل حل ہوجاتے ۔آج بھی اپنا وزیراعظم ہوتے ہوئے اور ساڑھے چار سال خود وزیراعظم رہتے ہوئے نوازشریف پاکستانی عوام کو اس سے بڑی گالی نہیں دے سکتے کہ مجھے نہ نکالا جاتا تو لوڈ شیڈنگ ختم ہوچکی ہوتی۔ یہ بے غیرتی کا اعلیٰ ترین لیول ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے سب اس پلیٹ فارم پر آئیں۔ہم نے ایمانداری سے اس شہرمیں کام کرکے دکھایا ہے ۔ ایم کیو ایم کے رہنما اب اپنے مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں۔ اپنے بچوں کے اچھے مستقبل کے لئے پی ایس پی کا ساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی اور کارکنوں نے ظلم کیخلاف آواز ا±ٹھائی ہے۔ پاکستانی عوام کی خدمت کرنے کا ایک ہی پلیٹ فارم پی ایس پی ہے۔ 
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان کی مزید3پتنگیں کٹ گئیں

شیئر: