Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومتوں کو مفلوج کرنا خطرناک کھیل ہے،سعد رفیق

لاہور... وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین و قانون سے تجاوز کر کے منتخب حکومتوں کو مفلوج کرنا خطرناک کھیل ہے۔قومی مفاد کے نام پر قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔اللہ کریم پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوںنے کہا کہ ہمیں روکنے کے لئے اعلیٰ مناصب کا وقار دا و پر لگا دیا گیا ۔ناانصافی کا آسیب جمہوریت اور قومی استحکام کو نگل رہا ہے۔ ساری کاروائیاں مسلم لیگ (ن) کو آمدہ انتخابات میں کامیابی سے روکنے کیلئے کی جا رہی ہیں ۔حکومت کے ہر اچھے کام میں کیڑے نکالے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نفرت کے سوداگروں نے ملک ٹوٹنے سے بھی سبق نہیں سیکھا۔عام انتخابات سے پیشتر زہر آلود کاروائیاں ملکی سالمیت کے لئے خطرناک ہیں ۔قوم کے دانش مند افراد اس صورتحال کو سانحہ بننے سے روکیں۔
مزید پڑھیں:جنوبی پنجاب سے ن لیگ کے 8ارکان اسمبلی مستعفی

شیئر: