کشمیر زمین کا نہیں انسانی حقوق کا معاملہ ہے،ناصر جنجوعہ
اسلام آباد... قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہند طاقت کے بل پر کشمیر کو جلا رہا ہے ۔ عالمی طاقتوں کی سیاست اپنے مفادات کا تحفظ کررہی ہے ۔ انسانی حقوق کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے ۔ مسئلہ کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے کہا کہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ہو رہے ہیں مگر عالمی طاقتوں کی سیاست اپنے مفادات کا تحفظ کرر ہی ہے ۔عالمی طاقتوں نے دہرا معیار اپنایا ہو اہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہند جوابدہی کے بجائے شملہ معاہدے کے پیچھے چھپ رہا ہے ۔ کشمیر زمین کا نہیں انسانی حقوق کا معاملہ ہے ۔ اگر مسئلہ کشمیر پر امن حل نہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔