انٹیریئر ڈیزائنر گھرو ں کی آرائش میں مختلف غلطیاں کرتے ہیں
لندن .... انٹیریئر ڈیزائننگ جمالیات کا ایک اہم موضوع ہے اور آئے دن اس میں نت نئی پیشرفت ہوتی رہتی ہے۔ مکانوں اور عمارتو ں کی تعمیر اور ڈیزائننگ بالعموم انجینیئر اور آرکیٹکٹ کرتے ہیں مگر اندرونی حصوں کی آرائش و زیبائش کا کام انہی انٹیریئر ڈیزائنرز کے ذمہ رہتا ہے۔ تجربے میں یہ بات دیکھی گئی ہے کہ بیشتر ڈیزائنر اپنے فن کے اظہار کیلئے فن کی اپنی قدروں اور حدود کو عبور کرلیتے ہیں ۔ انکی کوشش ہوتی ہے کہ کمرے یا گھر کے اندر جو بھی چیزیں رکھی جائیں ان میں ’’مقامی ہم آہنگی ‘‘ کیساتھ میچنگ پر بھی توجہ دی جائے اور یہی وہ چیز ہے جسے اب ماہرڈیزائنرز غلطی قرار دے رہے ہیں انکا کہناہے کہ ایک دوسرے میں جذب ہوتے ہوئے رنگوں پر مشتمل ڈیزائنر اچھے ضرور ہوتے ہیں مگر حسن و جمال کی دنیا میں تضادات کا بھی اہم دخل ہے۔ اگر تضادات کو بھی پیش نظر رکھا جائے تو اندرونی خوبصورتی دو چند ہوجائیگی۔ یہ رپورٹ اپارٹمنٹ تھراپی نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے او راسے انٹیریئر ڈیزائنرز کیلئے ایک کلیدی سبق قرار دیا جارہا ہے تاکہ وہ اس سے استفادہ کریں اورگھر میں رہنے والوں کو بھی معمولی تبدیلی کیساتھ خاص حسن نظر آئے۔