اسلام آباد... وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا ہے کہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطرناک ہیں۔چین میں باو کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شاہد خاقان نے کہا کہ کنٹرول لائن اورورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی دانستہ اوربلااشتعال خلاف ورزیوں کو روکا نہ گیا تو کشیدگی اور محاذآرائی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتاہے۔ ہند کی جانب سے سیز فائرکی خلاف ورزیوں سے معصوم شہریوں کی ہلاکتوں ہو رہی ہیں۔ اس سے کشیدگی بڑھی ہے۔سیکرٹری جنرل کشمیر میں مظالم دنیا کے سامنے لانے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا صفایا کر دیا۔
مزید پڑھیں:کشمیر زمین کا نہیں انسانی حقوق کا معاملہ ہے ،ناصر جنجوعہ